نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1845 | 15 | 43 | وإن جهنم لموعدهم أجمعين |
| | | اور بے شک جہنم ان سب کی وعدہ گاہ ہے۔ |
|
1846 | 15 | 44 | لها سبعة أبواب لكل باب منهم جزء مقسوم |
| | | اس کے سات دروازے ہیں (اور) ہر دروازے کے لئے ان (لوگوں) میں سے ایک حصہ ہے۔ |
|
1847 | 15 | 45 | إن المتقين في جنات وعيون |
| | | بے شک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے۔ |
|
1848 | 15 | 46 | ادخلوها بسلام آمنين |
| | | (ان سے کہا جائے گا) کہ تم سلامتی اور امن و امان کے ساتھ ان میں داخل ہو جاؤ۔ |
|
1849 | 15 | 47 | ونزعنا ما في صدورهم من غل إخوانا على سرر متقابلين |
| | | اور ہم ان کے سینوں سے ہر قسم کی کدورت نکال دیں گے اور وہ بھائیوں کی طرح تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |
|
1850 | 15 | 48 | لا يمسهم فيها نصب وما هم منها بمخرجين |
| | | ان کے اندر انہیں کوئی تکلیف و زحمت چھوئے گی بھی نہیں اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے۔ |
|
1851 | 15 | 49 | نبئ عبادي أني أنا الغفور الرحيم |
| | | (اے رسول) میرے بندوں کو آگاہ کر دو کہ میں بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہوں۔ |
|
1852 | 15 | 50 | وأن عذابي هو العذاب الأليم |
| | | اور یہ بھی (بتا دو) کہ میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے۔ |
|
1853 | 15 | 51 | ونبئهم عن ضيف إبراهيم |
| | | اور انہیں ابراہیم(ع) کے مہمانوں کا واقعہ بھی سنا دو۔ |
|
1854 | 15 | 52 | إذ دخلوا عليه فقالوا سلاما قال إنا منكم وجلون |
| | | جبکہ وہ ان کے پاس آئے اور سلام کیا اور انہوں نے (جوابِ سلام کے بعد) کہا ہم کو تم سے ڈر لگ رہا ہے۔ |
|