نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1805 | 15 | 3 | ذرهم يأكلوا ويتمتعوا ويلههم الأمل فسوف يعلمون |
| | | (اے رسول(ص)) انہیں چھوڑ دو کہ وہ کھائیں (پئیں) اور عیش و آرام کریں اور (بے شک جھوٹی) امید انہیں غفلت میں رکھے عنقریب انہیں (سب کچھ) معلوم ہو جائے گا۔ |
|
1806 | 15 | 4 | وما أهلكنا من قرية إلا ولها كتاب معلوم |
| | | اور ہم نے کبھی کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے وقتِ معلوم لکھا ہوا تھا۔ |
|
1807 | 15 | 5 | ما تسبق من أمة أجلها وما يستأخرون |
| | | کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے۔ |
|
1808 | 15 | 6 | وقالوا يا أيها الذي نزل عليه الذكر إنك لمجنون |
| | | اور وہ (کفار) کہتے ہیں: اے وہ جس پر ذکر (قرآن) اتارا گیا ہے یقینا تم دیوانہ ہو۔ |
|
1809 | 15 | 7 | لو ما تأتينا بالملائكة إن كنت من الصادقين |
| | | اگر تم سچے ہو تو پھر ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتے؟ |
|
1810 | 15 | 8 | ما ننزل الملائكة إلا بالحق وما كانوا إذا منظرين |
| | | ہم فرشتوں کو نہیں اتارتے مگر (صحیح موقع پر فیصلہ) حق کے ساتھ اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی۔ |
|
1811 | 15 | 9 | إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحافظون |
| | | بے شک ہم نے ہی ذکر (قرآن) اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ |
|
1812 | 15 | 10 | ولقد أرسلنا من قبلك في شيع الأولين |
| | | اور ہم نے آپ سے پہلے مختلف جماعتوں میں رسول بھیجے۔ |
|
1813 | 15 | 11 | وما يأتيهم من رسول إلا كانوا به يستهزئون |
| | | اور ان کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کے ساتھ انہوں نے مذاق نہ کیا ہو۔ |
|
1814 | 15 | 12 | كذلك نسلكه في قلوب المجرمين |
| | | اسی طرح ہم اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ |
|