نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1072 | 7 | 118 | فوقع الحق وبطل ما كانوا يعملون |
| | | (پھر) تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے، باطل ہوگیا |
|
1073 | 7 | 119 | فغلبوا هنالك وانقلبوا صاغرين |
| | | اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے |
|
1074 | 7 | 120 | وألقي السحرة ساجدين |
| | | (یہ کیفیت دیکھ کر) جادوگر سجدے میں گر پڑے |
|
1075 | 7 | 121 | قالوا آمنا برب العالمين |
| | | اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان لائے |
|
1076 | 7 | 122 | رب موسى وهارون |
| | | یعنی موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر |
|
1077 | 7 | 123 | قال فرعون آمنتم به قبل أن آذن لكم إن هذا لمكر مكرتموه في المدينة لتخرجوا منها أهلها فسوف تعلمون |
| | | فرعون نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے؟ بےشک یہ فریب ہے جو تم نے مل کر شہر میں کیا ہے تاکہ اہلِ شہر کو یہاں سے نکال دو۔ سو عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کرلو گے |
|
1078 | 7 | 124 | لأقطعن أيديكم وأرجلكم من خلاف ثم لأصلبنكم أجمعين |
| | | میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا |
|
1079 | 7 | 125 | قالوا إنا إلى ربنا منقلبون |
| | | وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں |
|
1080 | 7 | 126 | وما تنقم منا إلا أن آمنا بآيات ربنا لما جاءتنا ربنا أفرغ علينا صبرا وتوفنا مسلمين |
| | | اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو |
|
1081 | 7 | 127 | وقال الملأ من قوم فرعون أتذر موسى وقومه ليفسدوا في الأرض ويذرك وآلهتك قال سنقتل أبناءهم ونستحيي نساءهم وإنا فوقهم قاهرون |
| | | اور قومِ فرعون میں جو سردار تھے کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیجیے گا کہ ملک میں خرابی کریں اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں۔ وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کرڈالیں گے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیں گے اور بےشک ہم ان پر غالب ہیں |
|