نتائج البحث: 6236
|
ترتيب الآية | رقم السورة | رقم الآية | الاية |
1056 | 7 | 102 | وما وجدنا لأكثرهم من عهد وإن وجدنا أكثرهم لفاسقين |
| | | اور ہم نے ان کے اکثر لوگو ں میں عہد کا نباہ نہیں پایا اور ان میں سے اکثر نافرمان پایا |
|
1057 | 7 | 103 | ثم بعثنا من بعدهم موسى بآياتنا إلى فرعون وملئه فظلموا بها فانظر كيف كان عاقبة المفسدين |
| | | اس کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا پھر انہوں نے نشانیوں سے بے انصافی کی پھر دیکھ مفسدوں کا انجام کیا ہوا |
|
1058 | 7 | 104 | وقال موسى يا فرعون إني رسول من رب العالمين |
| | | اور موسیٰ نے کہا اے فرعون بے شک میں رب العالمین کی طرف سے رسول ہو کر آیا ہوں |
|
1059 | 7 | 105 | حقيق على أن لا أقول على الله إلا الحق قد جئتكم ببينة من ربكم فأرسل معي بني إسرائيل |
| | | میرے لیے یہی مناسب ہے کہ سوائے سچ کے کوئی بات خدا کی طرف منسوب نہ کروں میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک بڑی دلیل لایا ہوں پس بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے |
|
1060 | 7 | 106 | قال إن كنت جئت بآية فأت بها إن كنت من الصادقين |
| | | کہا اگرتو کوئی نشانی لے کر آیا ہے تو وہ لا اگر تو سچا ہے |
|
1061 | 7 | 107 | فألقى عصاه فإذا هي ثعبان مبين |
| | | پھر اس نے اپنا عصا ڈال دیا وہ اس وقت صریح اژدھا ہو گیا |
|
1062 | 7 | 108 | ونزع يده فإذا هي بيضاء للناظرين |
| | | او راپنا ہاتھ نکالا تو اسی وقت دیکھنے والوں کے لیے سفید نظر آنے لگا |
|
1063 | 7 | 109 | قال الملأ من قوم فرعون إن هذا لساحر عليم |
| | | فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا بے شک یہ بڑا ماہر جادو گر ہے |
|
1064 | 7 | 110 | يريد أن يخرجكم من أرضكم فماذا تأمرون |
| | | تمہیں تمہارے ملک سے نکالنا چاہتا ہے پس تم کیا مشورہ دیتے ہو |
|
1065 | 7 | 111 | قالوا أرجه وأخاه وأرسل في المدائن حاشرين |
| | | انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دے اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیج دے |
|